پولیس نے جنید اکبر کو ساتھیوں سمیت گلگت بلتستان سے بے دخل کردیا

IMG 20260529 WA0876


گلگت — پولیس نے پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر اور ان کے ساتھیوں کو گلگت بلتستان کے علاقے ہینزل سے حراست میں لینے کے بعد صوبے سے باہر نکال دیا۔
پولیس حکام کے مطابق جنید اکبر کو ان کے ساتھیوں سمیت ہینزل کے مقام پر حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں انہیں گلگت بلتستان سے بدر کر دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جنید اکبر کو حراست میں لینا اور انہیں الیکشن مہم سے روکنا قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے اسے جمہوری عمل میں رکاوٹ قرار دیا۔

متعلقہ پوسٹ