میڈرڈ — ہسپانیہ کی ولی عہد شہزادی لیونور نے محض 20 سال کی عمر میں پیراشوٹنگ کورس مکمل کر کے ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔
ہسپانوی میڈیا کے مطابق شہزادی لیونور پیراشوٹنگ کورس مکمل کرنے والی ہسپانیہ کی پہلی شاہی رکن بن گئی ہیں۔ یہ کارنامہ انہیں شاہی خاندان کی تاریخ میں ایک منفرد مقام دیتا ہے۔
شہزادی لیونور اس وقت ہسپانوی مسلح افواج میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ یہ پیراشوٹنگ کورس انہی فوجی تربیتی سرگرمیوں کا حصہ تھا۔

