پنجگور/راولپنڈی — پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 3 اور 4 جون کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فتنۃ الہندوستان بھارت کی سرپرستی میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سرگرم ہے اور سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رکھیں گی۔

