وفاقی حکومت کا 35 لاکھ چھوٹے تاجروں کیلئے بڑا اعلان — فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف


اسلام آباد — وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تقریباً 35 لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نظام میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے "فکسڈ ٹیکس اسکیم” متعارف کرا دی ہے جسے کاروباری حلقوں میں ایک اہم اور خوش آئند قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
اسکیم کے تحت کوئی بھی دکاندار محض 25 ہزار روپے نقد جمع کرا کر اس سہولت سے مستفید ہو سکتا ہے۔ رجسٹریشن کے بعد دکاندار اپنے فروخت کردہ مال پر صرف ایک فیصد فکسڈ ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہوگا جو کہ موجودہ پیچیدہ ٹیکس ڈھانچے کے مقابلے میں انتہائی آسان اور سادہ طریقہ کار ہے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے چھوٹے تاجروں کا کوئی آڈٹ نہیں کیا جائے گا جس سے تاجر بلا خوف و خطر اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں گے۔
تاہم یہ اسکیم صرف دکانداروں کے لیے مخصوص ہے — ریڑی اور ٹھیلے والے اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

متعلقہ پوسٹ