پیپلز پارٹی اور حکومت میں بجٹ تنازع — سینئر قیادت میں ملاقات متوقع

IMG 20260603 WA1971


اسلام آباد — پاکستان پیپلز پارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اختلافات ختم نہ ہوسکے اور ورکنگ لیول مذاکرات بے نتیجہ رہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان بجٹ کے کئی اہم نکات پر ابھی تک اتفاق رائے قائم نہیں ہوسکا۔ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث معاملہ اب اعلیٰ سطح پر لے جایا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کی سینئر قیادت کے درمیان آئندہ ایک سے دو روز میں اہم ملاقات متوقع ہے جس میں بجٹ تنازع کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے، تاہم بجٹ پر اختلافات نے دونوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کر دی ہے۔

متعلقہ پوسٹ