نیسلے پاکستان اور PCSIR کا عالمی یوم تحفظ خوراک پر بڑا اجلاس، محفوظ خوراک کیلئے قومی عزم کا اعادہ

image005


لاہور — نیسلے پاکستان نے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR)، پاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹس اینڈ ٹیکنالوجسٹس (PSFST)، جامعہ پنجاب اور نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے عالمی یوم تحفظ خوراک 2026 کے موقع پر ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا۔ اس سال کا موضوع "بوجھ سے حل تک، ہر جگہ محفوظ خوراک” تھا۔
تقریب میں حکومتی نمائندوں، ریگولیٹرز، ماہرین تعلیم، صنعتی رہنمائوں اور طلبہ نے شرکت کی۔ سیکریٹری پنجاب فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید، نیسلے پاکستان کے سی ای او جیسن آوانسینا اور پنجاب، سندھ، بلوچستان فوڈ اتھارٹیز کے اعلی حکام نے خطاب کیا۔
جیسن آوانسینا نے کہا کہ "نیسلے میں فوڈ سیفٹی صرف ایک ترجیح نہیں بلکہ صارفین کے اعتماد کی بنیاد ہے۔” تقریب میں فوڈ لیبلنگ کو کوڈیکس اور بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا اور سائنسی بنیادوں پر مبنی فرنٹ آف پیک نیوٹریشنل لیبلنگ ماڈل کی حمایت کی گئی۔

متعلقہ پوسٹ