مشہور امریکی اداکارہ اور ماڈل نکولا پیلٹز بیکہم نے اپنی تازہ جرات مندانہ تصاویر سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ ان تصاویر میں نکولا کا انداز اس قدر نیا اور حیران کن ہے کہ مداح انہیں پہچاننے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں۔ یہ تصاویر اس وقت سامنے آئیں جب نکولا نے ایک بار پھر اپنی ساس وکٹوریہ بیکہم پر بالواسطہ نشانہ سادھا، جس سے خاندانی اختلافات کی خبریں ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئیں۔ بروکلن بیکہم کی اہلیہ نکولا ان تصاویر میں پر اعتماد اور بے باک نظر آ رہی ہیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق بیکہم خاندان اور نکولا کے درمیان کشیدگی ابھی تک ختم نہیں ہوئی، اور دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں اس ڈرامے پر لگی ہوئی ہیں۔

