برسلز/جنیوا: مغربی یورپ پر چھائی ہوئی خطرناک ‘ہیٹ ڈوم’ اب وسطی یورپ اور بلقان کے علاقوں کی طرف بڑھنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ان علاقوں میں درجہ حرارت غیر معمولی سطح تک پہنچ سکتا ہے، جس سے عوامی صحت اور بنیادی ڈھانچے کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
ہیٹ ڈوم ایک ایسی موسمیاتی صورتحال ہے جس میں گرم ہوا ایک بڑے علاقے پر پھنس جاتی ہے اور درجہ حرارت مسلسل بڑھتا رہتا ہے۔ حکام نے متاثرہ ممالک کے شہریوں کو گھروں میں رہنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور بزرگوں و بچوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس طرح کی گرمی کی لہریں اب زیادہ شدید اور زیادہ بار آ رہی ہیں۔

