ایم ڈی کیٹ کے شیڈول میں بڑی تبدیلی، اب انٹرمیڈیٹ نتائج کے صرف 6 دن بعد ہوگا امتحان

IMG 20260401 WA1958 1


اسلام آباد (1 اپریل 2026): وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے عمل میں ایک اہم پالیسی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ اب ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کا امتحان انٹرمیڈیٹ (ایف ایس سی) کے نتائج کے اعلان کے محض 6 دن بعد ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے یہ فیصلہ منظور کر لیا ہے۔ یہ نئی پالیسی اگلے انٹرمیڈیٹ نتائج سے نافذ العمل ہو گی۔
اس تبدیلی کا بنیادی مقصد طلباء کو مہنگی پرائیویٹ اکیڈمیز اور کوچنگ مراکز پر انحصار سے نجات دلانا ہے۔ فی الحال ایف ایس سی کے نتائج اور ایم ڈی کیٹ کے درمیان 4 سے 6 ماہ کا طویل وقفہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے متوسط طبقے کے طلباء کو شدید مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نئے شیڈول سے طلباء کو الگ الگ لمبی تیاری کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ ایف ایس سی کی تیاری کے ساتھ ہی ایم ڈی کیٹ دے سکیں گے۔
وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔ اس سے طلباء اور والدین کو کروڑوں روپے کی بچت ہو گی اور میڈیکل داخلے کا عمل زیادہ شفاف، تیز اور سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرے گا۔

متعلقہ پوسٹ