اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ اور ان کے وفد کا استقبال کیا، جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے حکام کے درمیان سرحدی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور علاقائی امور سمیت مختلف امور پر بات چیت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق دورے سے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری اور علاقائی صورتحال میں مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

