واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت دنیا کے 60 تجارتی شراکت دار ممالک سے درآمد ہونے والی اشیا پر نیا ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو جمعے سے نافذ العمل ہوگا۔
نئے فیصلے کے تحت پاکستانی مصنوعات پر 10 فیصد جبکہ یورپی یونین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر 12.5 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام ان الزامات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے کہ متعلقہ ممالک نے جبری مشقت (Forced Labor) کے خلاف بنائے گئے قوانین اور پابندیوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی نہیں بنایا۔
تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کی برآمدات، خصوصاً ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، کیونکہ امریکہ پاکستانی برآمدات کی ایک بڑی منڈی ہے۔

