امریکا: ایک قرعہ اندازی میں دو انعام جیتنے والا خوش قسمت شہری

doll1778705111 0



امریکا میں ایک شخص نے ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے خریدے گئے دو ٹکٹوں پر بڑے انعام جیت لیے۔

ریاست میری لینڈ کے شہر سیلزبری کے رہائشی کینی جی نے بتایا کہ وہ مختلف لاٹری ڈراز میں ہمیشہ اپنے پسندیدہ نمبروں کا ایک ہی سیٹ استعمال کرتے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ پِک 3 اور پِک 4 لاٹری ڈراز میں چھوٹے انعامات جیت چکے ہیں۔

کینی جی نے اس مرتبہ اپنے خوش قسمت نمبرز 32821 استعمال کرتے ہوئے ایک ہی پِک 5 ڈرا کے لیے دو الگ الگ اسٹریٹ بیٹس خریدیں۔ دونوں ٹکٹ انہوں نے سیلزبری بلیوارڈ پر واقع ایک دکان سے سے خریدے۔

24 جولائی کے ڈرا میں حیران کن طور پر ان کا دونوں ٹکٹوں میں انعام نکل آیا۔ ہر ٹکٹ پر انہیں 50 ہزار ڈالر کا انعام ملا، یوں ان کی جیتی ہوئی مجموعی رقم ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ