صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی کی یاد میں قائم یادگار فتح کا افتتاح کردیا۔ افتتاح کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیربھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیردفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔
تقریب میں مسلح افواج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے دستے شریک ہوئے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پولیس کے دستے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
سروسزچیفس، وفاقی وزرا اور غیرملکی سفارت کار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔


