سپر فلڈ سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت تیار، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا گڈو بیراج کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

FB IMG 1756640145164 1



سکھر :سندھ حکومت نے دریائے سندھ میں آنے والے ممکنہ سپر فلڈ سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گڈو بیراج کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے بیراج کے انجینئرز اور ضلعی انتظامیہ سے بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ کچے کے علاقوں میں رہنے والے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فلڈ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ ہے اور متاثرہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ریسکیو اور امدادی اداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی یقینی بنائیں۔

متعلقہ پوسٹ