قومی اسمبلی و سینیٹ کے اہم اجلاس کل ہوں گے، نئے صوبوں کے قیام پر تفصیلی بحث ہوگی

parliament1762446318 0



اسلام آباد:

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس کل ہوں گے، دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں اہم قانون سازی سمیت مکہ امن معاہدے پر متفقہ قرارداد پیش ہوگی جبکہ نئے صوبوں کے قیام پر تفصیلی بحث ہوگی ، 17 قوانین منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طویل وقفے کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس طلب کرلیے گئے۔ سینیٹ اجلاس کا 69 نکاتی ایجنڈا جاری ہوگیا جس کے مطابق 10 قوانین سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیمی بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ اینٹی ریپ تحقیقات و مقدمہ ترمیمی بل 2026ء، درآمدات و برآمدات کنٹرول ترمیمی بل 2026ء کی منظوری بھی لی جائے گی، ایجنڈے میں منظوری کےلیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل ،سول سرونٹس ترمیمی بل اور سروس ٹربیونلز ترمیمی بل سے متعلق قوانین کی منظوری کو بھی ایجنڈا کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ امیگریشن ایکٹ ترمیمی بل 2026 ،زنا کے جرم اور حدود کے نفاذ سے متعلق ترمیمی بل اور پاکستان پاسپورٹ ترمیمی بل ،سی آر پی سی ترمیمی بل کی منظوری کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کا 42 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی میں 7 قوانین منظوری کے لیے پیش ہوں گے،4 نئے قوانین متعارف کروائے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سے اوگرا ترمیمی بل 2026ء، وفاقی حکومت رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کے قوانین کی منظوری لی جائے گی، ٹریول ایجنسیز ترمیمی بل، پاکستان ٹورسٹ گائیڈز ترمیمی بل، پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ بل ، موشن پکچر ترمیمی بل کی منظوری بھی قومی اسمبلی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ ای او آئی بی ترمیمی بل 2026ء ، گیس انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ (سیس) ترمیمی بل، قدرتی گیس ڈولپمنٹ سرچارجز ترمیمی بل 2026 اورمحکمہ موسمیات ترمیمی بل2026 نئے قوانین متعارف کروائے جائیں گے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ