سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی

عابد شیر علی کی شادی.webp


سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی

لیگی رہنما عابد شیر علی کی نکاح کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سینیٹر عابد شیر علی کے نکاح کی تقریب میں صرف رشتہ داروں نے شرکت کی جب کہ رخصتی چند روز بعد ہوگی۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ لیگی رہنما عابد شیر علی کی نکاح کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صرف نکاح پڑھایا گیا۔

خاندانی ذرائع نے مزید بتایا کہ نکاح کی تقریب میں صرف رشتہ داروں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ چوہدری عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہوگیا تھا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ