جماعت اسلامی کا دھرنا مہنگائی، پیٹرولیم لیوی اور کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کیخلاف ہے، منعم ظفر

untitled 11787216778 0


امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نوجوانوں، خواتین اور بچوں کی دھرنے میں شرکت خوش آئند ہے۔ 380 ارب روپے کا پیٹرول بیوروکریسی کو دیا گیا، لیوی ٹیکس کی مد میں شہریوں سے ٹیکس کا ظالمانہ نظام قائم کررکھا ہے، پروٹوکول کے نام پر لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔

منعم ظفر نے کہا حکومت اپنی شاہ خرچیوں کو ختم نہیں کررہی، وزراء اور مشیروں کے پروٹوکولز پر معمور پولیس موبائلز کی بھرمار ہے۔ کراچی میں 42 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلیں سڑکوں پر ہیں، موٹرسائیکل طالب علم اور مزدور استعمال کرتے ہیں، موٹرسائیکل جاگیردار اور وڈیرے استعمال نہیں کرتے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہمارا دھرنا مہنگائی کے خلاف بھی ہے، ہمارا دھرنا کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بھی ہے۔ پیٹرولیم لیوی کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، پیٹرولیم لیوی نے ہر مکتبہ فکر کو متاثر کیا ہے۔

منعم ظفر نے کہا شہری ٹیکس دے رہے ہیں لیکن بنیادی سہولیات سے شہری محروم ہیں۔ کے فور کا منصوبہ مستقل تعطل کا شکار ہے، نعمت اللہ خان نے 100 ملین گیلن یومیہ پانی کا منصوبہ دیا، 23 سال بعد بھی کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔ شہری مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ