
(ویب ڈیسک)پرنسز آف ویلز آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے بھائی نے بہن کی موت کی حقیقت سامنے لانے کا اعلان کردیا۔
ڈیانا کےبھائی چارلس اسپینسر نےاپنی نئی کتاب کا نام’’ سوان سانگ ڈیانا مائی سسٹر ‘‘رکھا ہےجس میں وہ پہلی بار اپنی بہن کی زندگی،شخصیت اور 1997 میں پیرس حادثے میں موت کے بعد کے واقعات بیان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ستارۂ امتیاز دینے کی سفارش کیوں مستردہوئی؟
چارلس اسپینسرکاکہنا ہےکہ وہ ڈیانا کی یادوں کو مثبت انداز میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں اور نئی نسل کو انکی شخصیت سے روشناس کراناچاہتے ہیں۔
کتاب 22ستمبر کوشائع ہوگی اوراس کا بارہ زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔

