لیڈز ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا

397842 1078415731


انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پوزیشن مضبوط کرلی اور دن کے اختتام پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں جو روٹ، ہیری بروک، جارڈن کاکس اور ڈین لارنس نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

تاہم دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز ہیری بروک سنچری کے قریب پہنچ کر 91 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے سپنر علی عثمان نے انگلینڈ کی پانچ وکٹیں حاصل کیں اور 92 رنز دیے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انگلینڈ نے دوسرے روز اپنی اننگز 112 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔ اس سے قبل بارش کے باعث ہیڈنگلے میں کھیل کا آغاز کئی گھنٹے تاخیر سے ہوا۔

جو روٹ نے 66 جبکہ جارڈن کاکس نے 73 رنز بنائے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 150 رنز کی شراکت قائم کی۔

دو سال بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ڈین لارنس نے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستانی ٹیم بدھ کو پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز صرف دو سیشنز میں 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ