ٹیچر کے تھپڑ مارنے پر 6 سالہ طالبعلم چل بسا فوٹیج سامنے آگئی

news 1787286846 5587



news 1787286846 5587

( ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں نجی اسکول کا 6 سالہ طالبعلم خاتون ٹیچر کی تھپڑ کھانے کے بعد چل بسا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبعلم کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹے کو ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر خاتون ٹیچر نے تشدد کا نشانہ بنایا، بچہ ڈر گیا، رونے اور کھانسنے لگا اور بعد میں اسکول میں ہی بے ہوش ہو کر گر پڑا۔

کلاس روم کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون ٹیچر کو کم عمر طالبعلم کو ڈانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد وہ رونے لگتا ہے اور منت سماجت کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

 اس کے بعد خاتون ٹیچر کو اس کی شرٹ اور پتلون ٹھیک کرتے ہوئے اور پھر اسے تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم چند سیکنڈ کے بعد بچہ زمین پر گر جاتا ہے۔

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ تاہم لواحقین کا الزام ہے کہ بچے کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، خاتون ٹیچر اور اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ موت کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو سکے گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ