کراچی کمیونیٹی کی طرف سے یوم آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب‎

WhatsApp Image 2025 08 17 at 10.13.40 AM 2

فرینکفرٹ ۔ وائس آف جرمنی (نمائندہ خصوصی)

جرمنی میں ہر سال یوم پاکستان اور یوم آزادی کے حوالے سے مختلف تقاریب منعقد کی جاتی ہیں ۔ ان کا مقصد جرمنی میں پروان چڑھنے والی نسل کے دل میں پاکستان سے محبت کا جذبہ بیدار رکھنا اور آپس میں رابطے بڑھانا ہے ۔ کراچی کمیونیٹی جرمنی ایک سماجی ثقافتی ارگنائزیشن ہے ۔ جو قومی اہمیت کے مخصوص ایام کو بڑی شان و شوکت سے مناتی ہے ۔ چناچہ ۱۶ اگست ہفتہ کی شام فرینکفرٹ Gallaus کے ایک بڑے ہال میں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی ۔ خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد ہال میں موجود تھی ۔ ہال میں خوبصورت بینرز لگاے گئے تھے جن میں آزادی کی شمع جلانے والے قائدین کی تصاویر کو نمایاں کیا گیا تھا ۔ سٹیج کی بیک گراونڈ پر بہت بڑا لہراتا ہوا سبز ہلالی قومی پرچم کا بینر ہال کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا تھا ۔ 

تقریب کی صدارت سفیر پاکستان محترمہ سیدہ ثقلین صاحبہ نے کرنی تھی لیکن صوبہ پختون خواہ میں سیلابی ریلے میں سینکڑوں انسانی جانوں کا جو ضیاع ہوا اس کے پیش نظر حکومت پاکستان کے اکابرین نے یوم آزادی کی تقاریب میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستانی تنظیموں سے بھی درخواست کی ہے کہ تقاریب کو جس حد تک ممکن ہو سادہ رکھا جاے اور پانی میں بہہ جانے والوں کے لئے دعا ے مغفرت کی جاے – اسی لئے کل کی تقریب میں یوم آزادی کے حوالے سے تقاریر اور کیوئز پروگرام کو اہمیت دی گئی ۔ کیوئز پروگرام بہت محنت سے تیار کیا گیا تھا جس میں بچوں سے تحریک آزادی اور اس کے رہنماؤں سے متعلق سوالات ایسے دلچسپ انداز میں پوچھے گئے تھے کہ ہال میں موجود ہر شخص کی معلومات میں اضافہ ہو رہا تھا ۔ تاریخ دوہرائی جا رہی تھی ۔ لائیو اور شوقیہ میوزک بھی پروگرام کا حصہ تھا ۔ آخر پر تمام حاضرین کو کھانا پیش کیا گیا ۔ 

کراچی کمیونیٹی کی ایک خوبی یہ ہے کہ ان میں عہدوں کی بندر بانٹ نہی بلکہ ایک ورکنگ کمیٹی ہے جس میں سب مل کر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے کام کرتے نظر اتے ہیں ۔ اس حوالہ سے کراچی کمیونیٹی کے بانی برادرم ازاد حسین نے وائس آف جرمنی سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ کراچی پاکستان کا وہ شہر ہے جس نے ہر قومیت کو اپنے اندر سمویا ہوا ہے ۔ ملک کے ہر حصہ کا فرد آپ کو کراچی میں ملے گا ۔ اسی خیال کو پیش نظر رکھتے ہوے چند ہم خیال دوستوں نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی اور ہم ہر پاکستانی کو بلا .تفریق مذہب سیاست اپنی تنظیم میں خوش امدید کہتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں جس طرح شہر کراچی قومیتوں کا گلدستہ ہے

WhatsApp Image 2025 08 17 at 10.13.40 AM 2

تنظیم بھی جرمنی میں اس کا عملی اظہار ہو ۔ ہمیں بدستور کامیابی مل رہی ہے ۔آج جس قدر مختلف قومیتوں کے پاکستانی یہاں موجود اس سے ہمیں نیا حوصلہ ملا ہے اور ہم اپنے مقصد کی طرف رواں ہیں ۔ تنظیم کے مالی امور کی نگرانی سید جمیل اختر کے سپرد ہے ۔ کھانے کی پوری ٹیم ان کی نگرانی میں انتظامی امور سر انجام دے رہی تھی ۔ سب ایک دوسرے کو خوش امدید کہہ رہے اور ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانے پر آمادہ نظر اے ۔ قومی یکجہتی جس کا پاکستانی معاشرہ میں فقدان ہے اس کا عملی اظہار کراچی کمیونیٹی کی یوم آزادی کی تقریب میں دیکھنے کو ملا ۔

متعلقہ پوسٹ