بھکر: مبینہ غلط انجکشن لگنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، 2 افراد گرفتار

2725667 injection 1729078845



بھکر کے علاقے بہل میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کے بعد 5 سالہ بچی عطاء فاطمہ جاں بحق ہوگئی۔

ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق کے مطابق بچی کو دورانِ علاج نجی کلینک کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے مبینہ طور پر انجکشن لگایا جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گئی۔

پولیس نے مبینہ طور پر انجکشن لگانے والے عمر ولد مشتاق اور راشد ولد مشتاق کو حراست میں لے کر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی پی او کے مطابق بچی کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ محکمہ صحت نے متعلقہ نجی کلینک کو سیل کردیا۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ