پہلی سہ ماہی میں 15 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا

news 1787558352 8086



news 1787558352 8086

(24 نیوز)پہلی سہ ماہی میں کتنے ملین افراد نے عمرہ ادا کیا، تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں ۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں 15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا ہے جبکہ سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق اندرونِ ملک کے عمرہ زائرین کی تعداد 9.5 ملین رہی ہے۔

پہلی سہ ماہی میں عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار 767 تک پہنچ گئی، ان میں مردوں کی تعداد 56.4 فیصد اور خواتین کا تناسب 40.6 فیصد ہے، سر کاری حج سکیم کے تحت وصول کی جانے والی درخواستوں کی تعداد 92 ہزار ہوگئی  ہے۔

 مزید پڑھیں:سعودی ولی عہد فرانس کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے کہ سعودی معتمرین کی تعداد 28.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،سعودی وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہےکہ نئے عمرہ ویزوں کے اجراء کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027ء ہے، جبکہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2027ء ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ