ایرانی ریال کی قیمت میں بڑی کمی! مرکزی بینک کے گورنر کا اہم بیان آگیا

news 1787578473 4231



news 1787578473 4231

(ویب ڈیسک) ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ قومی کرنسی (ایرانی ریال) کی قدر میں حالیہ کمی "عارضی” ہے۔
 یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگی حالات کے باعث دباؤ کا شکار ایرانی ریال مزید شدید گراوٹ کا شکار ہو چکا ہے،گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایرانی ریال اپنی قدر میں تقریباً 10 فیصد تک کمی دیکھ چکا ہے۔

دوسری جانب امریکہ تہران کے خلاف "اقتصادی جنگ” کا منصوبہ سامنے لانے کی تیاری کر رہا ہے،سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے ویڈیو بیان میں عبدالناصر ہمتی نے کہا کہ غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں یہ اضافہ عارضی ہے جس کا مطلب ہے کہ ان میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ 

انہوں نے ایران کو درپیش معاشی مشکلات کا ذمہ دار  امریکی سیاسی پروپیگنڈے کو ٹھہرایا اور امید ظاہر کی کہ حالات میں جلد بہتری آئے گی اور مسائل حل ہو جائیں گے۔ 
یہ بھی پڑھیں :  ہماری منزل پاکستان کو مضبوط، خودکفیل اور پائیدار معیشت بنانا ہے؛وزیراعظم





Source link

متعلقہ پوسٹ