اسلام آباد، ۲۶ جون ۲۰۲۶ء
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر F-7/1 میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر انسانی اعضاء کی مبینہ سمگلنگ میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں تین چینی اور دو پاکستانی شہری شامل ہیں۔
گرفتار چینی شہریوں کی شناخت لی گینگ لئی، وانگ بھاؤ اور پینگفی گاؤ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ گرفتار پاکستانی شہری وقاص سرور اور قیصر حنیف ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پاکستانی ملزمان چینی شہریوں کے ساتھ بطور ڈرائیور اور مبینہ انسانی سپلائی نیٹ ورک میں معاون کے طور پر کام کر رہے تھے۔
چھاپے کے دوران مکان سے مختلف انسانی اعضاء اور مبینہ طور پر انسانی گوشت بھی برآمد کیا گیا، جسے فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس مبینہ بین الاقوامی نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔

