’بلابنگ‘ میں نوجوان 92 فٹ کی بلندی تک جا پہنچا، نیا عالمی ریکارڈ قائم

عالمی ریکارڈ.webp


’بلابنگ‘ میں نوجوان 92 فٹ کی بلندی تک جا پہنچا، نیا عالمی ریکارڈ قائم

اس سے پہلے یہ ریکارڈ 72 فٹ 2.14 انچ تھا جو 2012 میں قائم کیا گیا تھا

 سوئٹزرلینڈ میں ایک دلچسپ کھیل کے دوران ایک انوکھا ریکارڈ قائم ہوا، اس کھیل کے دوران تین افراد نے ایک بڑے ہوا بھرے بیگ (ایئر بیگ) پر چھلانگ لگائی، جس سے چوتھا شخص جو کہ بیگ پر لیٹا ہوا تھا پریشر سے ہوا میں تقریباً 92 فٹ کی بلندی پر جا پہنچا اس طرح اس گیم میں ہوا میں سب سے زیادہ بلندی تک پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

خیال رہے کہ اس کھیل کو ’’بلابنگ‘‘ کہا جاتا ہے، جس میں ایک شخص بڑے ہوا بھرے بیگ پر کودتا ہے اور دوسرا شخص اس کے دباؤ سے ہوا میں اچھل جاتا ہے۔

یہ واقعہ 9 اگست کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برونن میں پیش آیا۔ سوئس شہری لوک زیگینتھالر، جرمن لینارٹ فلورزاک اور امریکی ٹریسٹن کوہن نے ایئر بیگ پر چھلانگ لگا کر روبن اسٹائنر کو زور سے ہوا میں اچھال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گولڈ فش نے کار چلا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

روبن اسٹائنر اس کھیل کو تقریباً چار سال سے کر رہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق روبن کو پہلی بار یہ کھیل آزمانے کے بعد ہی بہت پسند آیا اور جلد ہی معلوم ہوگیا کہ وہ اس میں خاص مہارت رکھتے ہیں۔

اس کوشش میں روبن 92.58 فٹ (تقریباً 28 میٹر) کی بلندی تک پہنچے اس طرح انہوں نے اس کھیل کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ 72 فٹ 2.14 انچ تھا جو 2012 میں قائم کیا گیا تھا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ