پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لیے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا، پاکستان کی جونیئر انڈر 20 بوائز اور گرلز ہاکی ٹیمیں جونیئر ایشیا کپ میں شرکت کے لیے چین روانہ ہو رہی ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین مواقع، جدید وسائل، معیاری تربیت، بین الاقوامی ایکسپوژر اور سازگار کھیل کا ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ یہ باصلاحیت کھلاڑی مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرسکیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے خواتین ہاکی کی ترقی اور فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ فیڈریشن کا عزم ہے کہ ہماری باصلاحیت بیٹیوں کو بھی مرد کھلاڑیوں کے برابر تربیت، مقابلوں، بین الاقوامی ایکسپوژر اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کیے جائیں، تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کی اعلیٰ ترین سطح پر نمائندگی کرسکیں۔
جونیئر کھلاڑی صرف ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے میدان میں نہیں اتر رہے بلکہ یہ بین الاقوامی مقابلے ان کے لیے تجربہ، اعتماد، صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ یہی نوجوان کھلاڑی مستقبل میں پاکستان ہاکی کی قومی ٹیموں کا حصہ بن کر ملک کے لیے کامیابیاں حاصل کریں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی، گراؤنڈ لیول سے عالمی سطح تک کھلاڑیوں کی تیاری اور پاکستان ہاکی کے شاندار مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
Source link

