لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

کوچنگ اسٹاف.webp


لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

لاہور: لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلیوں کا اصولی فیصلہ کرلیا گیاجب کہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بالنگ کوچ عمر گل کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی وائٹ بال ٹیم کے بالنگ کوچ ایشلے نوفکی بھی ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سرفراز احمد اور عمر گل دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے تاہم ٹیسٹ ٹیم سے متعلق اہم فیصلے نئی مینجمنٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی اسکواڈ میں بھی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اسکواڈ میں تبدیلیوں سے متعلق جلد باقاعدہ اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کا فیصلہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ