ولنیئس — لتھوانیا کی وزیر اعظم اینگا روگینن نے منگل کو وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم بھی مستعفی ہو چکے ہیں، جس کے بعد یورپی سیاسی حلقوں میں یہ واقعہ خاصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اپنی کابینہ کے آخری اجلاس میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے اینگا روگینن نے کہا کہ "یہ ایک مشکل دن ہے۔” انہوں نے حالیہ مہینوں میں حکومت کو درپیش چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے اس عرصے کے دوران بہت سے مشکل فیصلے کیے ہیں۔”
ابھی تک یہ واضح نہیں کہ لتھوانیا میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل کب اور کس طرح آگے بڑھے گا۔

