ایران نے جزیرے خارگ پر حملے سے متعلق ٹرمپ کی پوسٹ مسترد کر دی

news 1788172523 1627



news 1788172523 1627

(ویب ڈیسک )ایران نے اہم توانائی مرکز جزیرہ خارگ پر حملے سے متعلق ٹرمپ کی پوسٹ مسترد کر دی۔

ایرانی نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ حمید بورد نے ٹرمپ کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خارگ میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور تیل کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکن گزشتہ نقصانات کی مرمت اور تنصیبات کو جدید بنانے میں مصروف ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:تیل کا بحران!ایشیائی ملکوں کی لاٹری نکل آئی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے تیل کے مرکز جزیرہ خارگ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی معلوم ہوتی ہے، جبکہ جزیرہ خارگ پر حملے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ