پرتشدد احتجاج پر پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری

FB IMG 1760694195135 1



لاہور (نمائندہ خصوصی) — پنجاب حکومت نے صوبے میں حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ایک مذہبی جماعت پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تفصیلی رپورٹس پیش کی گئیں۔ رپورٹس میں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان اور جانی نقصان کی نشاندہی کی گئی۔
اجلاس میں محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر مذہبی جماعت کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وفاقی وزارتِ داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے تاکہ جماعت پر باضابطہ پابندی عائد کی جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی منظوری کے بعد جماعت کے دفاتر سیل، سرگرمیاں معطل اور اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے۔

متعلقہ پوسٹ