اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

FB IMG 1760694596468 1



اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ و نائب صدر کاجا کالاس کا ٹیلیفون موصول ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک–یورپی یونین تعلقات میں مثبت پیش رفت اور اعلیٰ سطحی رابطوں کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں فریقین نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ ماہ برسلز میں ہونے والے پاکستان–یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کو تعلقات کو نئی جہت دینے کا موقع بنایا جائے گا۔
گفتگو کے دوران اسحاق ڈار اور کاجا کالاس نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا

متعلقہ پوسٹ