وزیراعظم کی چھٹے عالمی خانہ بدوش کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت


بشکیک (اے پی پی) — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کے روز چھٹے عالمی خانہ بدوش کھیلوں (World Nomad Games) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
کرغزستان کے صدر صادر جاپاروف نے تقریب کے مقام پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اجلاس میں شریک دیگر سربراہانِ مملکت نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
پاکستانی کھلاڑیوں کا ایک وفد بھی ان کھیلوں میں حصہ لے گا۔ وزیراعظم نے اسٹیڈیم میں پاکستانی دستے کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے بھی پاکستانی دستے کا والہانہ استقبال کیا۔
عالمی خانہ بدوش کھیلوں میں وسطی ایشیائی روایتی کھیلوں جیسے کشتی، گھڑ دوڑ، تیر اندازی اور ذہنی و فکری کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ یہ کھیل 31 اگست سے 6 ستمبر 2026 تک کرغزستان میں جاری رہیں گے۔
ان کھیلوں کا مقصد مختلف ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی روابط، باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ پوسٹ