
(24نیوز)ٹرمپ انتظامیہ کو ریلیف مل گیا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے فنڈنگ بل منظور کر لیا جس سے حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا۔
بل کی منظوری کے بعدوفاقی اداروں کے کام کو یکم اکتوبر کے بعد بھی جاری رکھا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
امریکی ایوانِ نمائندگان نے 48 کے مقابلے میں 370 ووٹوں سے بل منظور کیا،بل کو قانونی شکل دینے کے لئے صدر ٹرمپ کو بھیج دیا گیاہے۔

