کرمانشاہ میں امریکی حملہ، پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار جاں بحق

untitled 21786634028 0


تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی صوبے کرمانشاہ میں امریکی حملے کے نتیجے میں فورس کے فضائی و خلائی شعبے کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ کرمانشاہ صوبے میں امریکی حملے کے دوران ایرو اسپیس فورس کے 4 اہلکار مارے گئے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسداران انقلاب نے جاں بحق اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ’’شہید‘‘ قرار دیا۔ حملے کے مقام اور اس میں ہونے والے دیگر ممکنہ نقصانات سے متعلق فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی جاری ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف میزائل اور فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

تاہم کرمانشاہ میں امریکی حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے متعلق ایرانی دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ