وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز دینےکی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے حکام کو اسکوٹیز کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں پشاورکی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز دی جائیں گی اور اگلے مرحلے میں اسکوٹیز منصوبےکو دیگر اضلاع تک توسیع دی جائےگی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ الیکٹرک اسکوٹیز سےخواتین کو تعلیم اور روزگار تک محفوظ رسائی ملےگی جب کہ الیکٹرک اسکوٹیز سےفضائی آلودگی میں بھی کمی آئےگی۔


