واشنگٹن ڈی سی — امریکہ کی معروف مسلم شہری حقوق تنظیم ”کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن” (سی اے آئی آر) نے امریکی کانگریس سے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو روکا جا سکے۔
تنظیم نے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات، جن میں فوجی دھمکیوں کے ساتھ مذہبی اصطلاحات کا استعمال کیا گیا، انتہائی ”خطرناک” اور ”اسلام کی کھلی توہین” ہیں۔
سی اے آئی آر کے مطابق کانگریس پر آئینی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جنگ کا اعلان کرنے سے پہلے ووٹنگ کرے اور صدارتی اختیارات کو بے لگام نہ چھوڑے۔
تنظیم نے امریکی مسلمانوں اور تمام امن پسند شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے نمائندوں سے رابطہ کریں اور جنگ کی مخالفت میں آواز اٹھائیں۔

