ازبکستان کی سینٹرم ائیر کا فضائی آپریشن شروع، تاشقند سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

uzbekistan centrum air pakistan first flight tashk1788450915 0



کراچی:

ازبکستان کی سینٹرم ائیر نے کراچی کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز کردیا، تاشقند سے پہلی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچی جہاں اسے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔

سینٹرم ائیر کی جانب سے ہفتہ وار دو پروازوں کے تحت پہلی پرواز جمعرات کی علی الصبح کراچی ائیرپورٹ پہنچی، پروازکی آمد پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے رن وے پر طیارے کے ٹچ ڈاؤن کے بعد اسے روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔

آذربائیجان کے سفیر اور دیگر مقامی حکام نے پرواز کو خوش آمد ید کہا، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر علی شیرتختائیف، ائیرلائن کے ہیڈ آف ایجنٹس عادل مرزا، جیریزدناتا کے گروپ ڈائریکٹر ارشد ولی محمد اور دیگر نے پرواز کا استقبال کیا۔

آذربائیجان کے سفیر نے فضائی عملے کو پھول پیش کیے اور دیگرحکام کے ہمراہ کیک بھی کاٹا، کراچی سے تاشقند واپسی کی پرواز پر 96 مسافر روانہ ہوئے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ