
(ویب ڈیسک)شارجہ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم آمدن 20 ہزار درہم کردی گئی۔
شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے پر عملدرآمد ستمبر سے ہوگا۔
سرکاری اعلان کے بعد 17 ہزار 776 سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے مستفید ہوں گے،اس کے علاوہ سماجی امداد لینے والے 6 ہزار 652 خاندانوں کے لیے مالی سہولت بھی بڑھا دی گئی ہے۔
شارجہ میں 2 ہزار 251 سرکاری ریٹائرڈ شہریوں کی کم از کم آمدن بڑھا دی گئی اور 5300 دیگر ریٹائرڈ شہریوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
شارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کم از کم آمدن کا معیار بڑھایا گیا ہے، شیخ سلطان نے اماراتی شہریوں کو غیر ضروری قرضوں سے بچنے کی ترغیب دی ہے جب کہ مہنگائی کے پیش نظر شہریوں کی مالی ضروریات کا خیال رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس امتحان کیلئےعمر کی بالائی حد اور مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد
علاوہ ازیں والدین سے بچوں کا موبائل اور دیگر آلات کا استعمال محدود رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے،حکام کے مطابق بچوں کی صحت مند خوراک اور بہتر پرورش کے لیے سرکاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

