قومی اسمبلی کا اجلاس 21 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ؛ نئے صوبوں پر بحث کا امکان

قومی اسمبلی اجلاس.webp


قومی اسمبلی کا اجلاس 21 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ؛ نئے صوبوں پر بحث کا امکان

وزارت پارلیمانی امور آئندہ ہفتے اجلاس بلانے کی سمری تیار کرکے وزیر اعظم کو ارسال کرے گی۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 21 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں نئے صوبوں پر بحث کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور آئندہ ہفتے اجلاس بلانے کی سمری تیار کرکے وزیر اعظم کو ارسال کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم سمری کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے معاملہ صدر کو بھجوائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اہم قانون سازی کا امکان ہے جب کہ اجلاس کے دوران نئے صوبوں کے معاملے پر بھی بحث ہونے کا امکان ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ