عوام کے لیے ملا جلا ریلیف، پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہوگیا

2.webp

عوام کے لیے ملا جلا ریلیف، پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہوگیا

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق اگلے تین روز کے لیے ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل کردیا گیا پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل مہنگا کردیا گیا۔ اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق اگلے تین روز کے لیے ہوگا۔

Source link

متعلقہ پوسٹ