
(24 نیوز)امریکہ میں ایک شخص نے سالگرہ کے موقع پر دوست کے تحفے میں دیئے لاٹری کے ٹکٹ سے 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا ہے۔
ریاست اِلینوائے کے شہر بریڈوُوڈ کے رہائشی شخص نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے سالگرہ پر ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔
تقریب کے دوران ایک دوست نے انہیں ایک لفافہ دیا، جس میں کئی لاٹری ٹکٹ موجود تھے۔
ان ٹکٹوں میں سے ایک ٹکٹ 8 اگست کے ڈرا کا تھا، جس نے 45-36-26-22-17-11 نمبروں سے میچ کرتے ہوئے 10 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔
مزید پڑھیں:’’بائے بائے پاپا‘‘آخری فون کال نے سب کو رُلا دیا، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل
خوش نصیب شخص نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہیں یقین ہی نہیں آیا کہ انہوں نے کوئی بڑا انعام جیتا ہے۔
انہوں نے ایک دوست سے ٹکٹ چیک کروایا اور اس نے بھی غلطی سے اسے دیکھ کر بتایا کہ انعام صرف ایک ہزار ڈالر ہے۔
اس پر انہوں نے سوچا کہ ایک ہزار ڈالر بھی برا نہیں اور یہ دن پہلے ہی بہت اچھا گزر رہا ہے، تاہم، بعد میں جب اصل انعام کا پتا چلا تو وہ حیران رہ گئے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ واقعی جیت جائیں گے۔
یوں دوست کی جانب سے دیا گیا معمولی سا سالگرہ کا تحفہ ان کی زندگی کا 10 لاکھ ڈالر کا شاندار تحفہ بن گیا۔

