کوہ پیماؤں پر برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک 6 لاپتہ

news 1788854105 3161



news 1788854105 3161

(ویب ڈیسک)روس  کے علاقے کباردینو بلکاریا میں کوہ پیماؤں کے ایک گروپ پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ،6 دیگر کوہ پیماؤں کی تلاش جاری ہے۔

مقامی ہنگامی امدادی اداروں کے مطابق حادثہ شام تقریباً 5 بجے مزیہرگی پہاڑ پر پیش آیا، جہاں 33 کوہ پیماؤں کا گروپ موجود تھا۔

روس کے شمالی قفقاز کی بلند ترین چوٹیوں میں شمار ہونے والے اس پہاڑ سے اچانک برفانی تودہ نیچے آ گرا اور کوہ پیماؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

امدادی حکام کے مطابق پیر کی صبح تک 10 کوہ پیما خود پہاڑ سے بحفاظت نیچے اترنے میں کامیاب ہوگئے تھے، تاہم 6 افراد کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔

 مزید پڑھیں:سینٹ پیٹرزبرگ میں روس نے جرمن قونصل خانہ بند کردیا 

حادثے کے بعد 50 سے زائد امدادی کارکنوں نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا، امدادی کارروائیوں میں دشوار گزار پہاڑی علاقہ اور مزید برفانی تودے گرنے کا شدید خطرہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، تاہم خراب اور خطرناک موسمی و جغرافیائی حالات کے باعث امدادی ٹیموں کو انتہائی احتیاط سے کام کرنا پڑ رہا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ