سینٹ پیٹرزبرگ میں روس نے جرمن قونصل خانہ بند کردیا 

news 1788846829 7204



news 1788846829 7204

( ویب ڈیسک )روس نے سینٹ پیٹرزبرگ میں جرمنی کے قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق قونصل خانے کو 18 ستمبر 2026 تک اپنی سرگرمیاں ختم کرنا ہوں گی اور اس کا عملہ روس چھوڑ دے گا۔

یہ اقدام جوابی کارروائی کے طور پر کیا گیا ہے. جرمنی نے حال ہی میں بون میں روسی قونصل خانے اور برلن میں روسی ثقافتی مرکز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 برلن نے یہ فیصلہ لیپزگ/ہالے ایئرپورٹ پر مبینہ روسی ڈرون حملے کے معاملے کے بعد کیا جبکہ روس نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شعیب اختر کن 3 پلیئرز کا کیرئیر بچانا چاہتے ہیں؟

ماسکو نے جواباً سینٹ پیٹرزبرگ میں جرمن قونصل خانہ بند کرنے کے ساتھ روس میں  گوئیتھ انسٹیٹیوٹ کے مراکز بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

یہ روس اور جرمنی کے درمیان پہلے ہی انتہائی کشیدہ سفارتی تعلقات میں مزید بڑی سفارتی کشیدگی کی علامت ہے۔ 





Source link

متعلقہ پوسٹ