رجب بٹ نے سابق اہلیہ ایمان کو ایک بار پھر قانونی نوٹس بھجوا دیا، وکیل کا بیان وائرل
رجب بٹ کے قانونی نوٹس پر ایمان اسد کے وکیل نے جواب دے دیا
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی سابق اہلیہ ایمان اسد کو ایک بار پھر ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
ایمان اسد کے وکیل کے مطابق رجب بٹ کی جانب سے سابق اہلیہ کو ایک بار پھر ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔
وکیل نے بتایا کہ نوٹس میں رجب بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایمان اسد انہیں بدنام کرنے کے لیے کمنٹس، ریلز اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔
ایمان اسد کے وکیل کا کہنا ہے کہ قانونی نوٹس کے ساتھ ان الزامات کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ ہماری جانب سے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا گیا ہے اور الزامات کے ثبوت طلب کیے گئے ہیں تاکہ معاملے کو سمجھنے اور دعوؤں کا جائزہ لینے میں مدد مل سکے۔
وکیل نے مزید کہا کہ بظاہر یہ قانونی نوٹس میری مؤکلہ کو ہراساں کرنے کی ایک کوشش معلوم ہوتا ہے۔

