اقوام متحدہ کے سربراہ کا عالمی تعاون کو درپیش مشکلات کے باوجود امن کے عزم پر زور

gutteris 080926 d


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو غطریس نے منگل کو امن اور بین الاقوامی تعاون کے لیے نئے عزم کا مطالبہ کیا، جبکہ جنگیں بھڑک رہی ہیں، درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور انسانی حقوق پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ سابق سیکرٹری جنرل ڈگ ہمارشولد کی ۶۵ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غطریس نے کہا کہ ان کے پیشرو کی اقدار آج بھی راہنما ہیں۔ ہمارشولد ۱۹۶۱ء میں کانگو کے علاقے کاٹانگا میں جنگ بندی کے مذاکرات کے لیے سفر کے دوران طیارہ حادثے میں ۱۵ ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوئے تھے۔ غطریس نے بتایا کہ سابق تنزانیائی چیف جسٹس محمد چاندے عثمان کی تازہ تحقیقاتی رپورٹ موصول ہو چکی ہے اور جلد سفارشات جنرل اسمبلی کو پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے رکن ممالک سے متعلقہ دستاویزات ظاہر کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ متاثرہ خاندان، اقوام متحدہ اور دنیا جواب کے مستحق ہیں۔ غطریس نے عالمی برادری سے موجودہ بحرانوں کا سامنا "دیانتداری، ہمدردی اور انکساری” کے ساتھ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: "آئیے ہم بے خوف رہیں، منصف رہیں، اور امن کا کام کبھی ترک نہ کریں۔”

متعلقہ پوسٹ