صائمہ واجد کا ڈبلیو ایچ او کے علاقائی عہدے سے استعفیٰ

saima wazed d 1


نئی دہلی، 10 ستمبر 2026 — بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ واجد نے عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے جنوب مشرقی ایشیا کے علاقائی ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جو 9 ستمبر سے فوری طور پر مؤثر ہوگیا۔ وہ 2024ء میں 5 سالہ مدت کے لیے منتخب ہوئی تھیں، مگر 2025ء سے انہیں بغیر تنخواہ انتظامی رخصت پر رکھا گیا تھا۔
استعفیٰ ایسے وقت آیا جب صائمہ کے خلاف مالی بے ضابطگیوں، جعل سازی اور تعلیمی اسناد سے متعلق الزامات کی تحقیقات جاری تھیں۔ انہوں نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین کے سفر سے متعلق رقم کا معاملہ محض انتظامی غلطی تھی، جبکہ تعلیمی قابلیت پر انہوں نے آٹزم کے شعبے میں کام کے اعتراف میں ملنے والی اعزازی ڈاکٹریٹ کا حوالہ دیا۔ استعفیٰ خط میں انہوں نے تقریباً ایک سال سے بغیر تنخواہ رہنے اور ڈبلیو ایچ او کی قیادت پر اعتماد ختم ہونے کو بھی وجہ قرار دیا۔
نئے علاقائی ڈائریکٹر کے انتخاب کا عمل 12 اکتوبر سے شروع ہونے، دسمبر میں امیدواروں کی جانچ اور 24 جنوری 2027ء کو انتخاب متوقع ہے۔ صائمہ واجد فروری 2024ء میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی بنگلہ دیشی اور دوسری خاتون تھیں۔

متعلقہ پوسٹ