بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام

1789106893 سیکیورٹی فورسز 1 2.webp


بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام

سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل گئے

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مکران ڈویژن کے ضلع تمپ میں بروقت کارروائی کر کے فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ بری طرح ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن اسکواڈ پر دہشت گردوں کے حملے کو بروقت اور بھرپور کارروائی سے ناکام بنایا۔

ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر اسکواڈ کو اغوا کرنے کی بزدلانہ سازش کی، سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر تمپ کے اسکواڈ کے تمام اہلکاروں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے بچا لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، بروقت کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد حملہ آور دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ