نایاب پودے گود لینے کی انوکھی تقریب

news 1789374101 7045



news 1789374101 7045

(ویب ڈیسک )لندن کی معروف باربیکن کنزرویٹری اتوار کے روز ایک منفرد ’پودا گود لینے کے مرکز‘ میں تبدیل ہوگئی، جہاں سینکڑوں منتخب پودوں کے شوقین افراد کو کنزرویٹری میں موجود نایاب نباتات کی قلمیں اپنے گھروں میں لے جانے کا موقع دیا گیا ہے۔

شہر کی بلند عمارتوں اور کنکریٹ کے برُوٹلسٹ طرزِ تعمیر کے درمیان واقع باربیکن کنزرویٹری کو مرحوم ملکہ الزبتھ دوم نے ’جدید دنیا کے عجائبات میں سے ایک‘ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا 

کنزرویٹری میں پودوں کی تقریباً 800 اقسام موجود ہیں، جن میں دنیا کی بعض انتہائی نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار اقسام بھی شامل ہیں، تاہم اسے بڑے پیمانے پر تزئین و مرمت کے لیے جلد بند کیا جا رہا ہے،کنزرویٹری کی سال کے اختتام پر متوقع بندش سے قبل پودوں کے شوقین افراد کو اس شہری جنگل کی ایک چھوٹی سی یادگار اپنے گھروں تک لے جانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ 

تقریب میں پودوں کے شوقین افراد نے قطاروں میں کھڑے ہوکر کنزرویٹری کے اندر موجود پودوں سے تیار کی گئی 500 قلموں میں سے ایک حاصل کی، تاہم پودا گود لینے کے لیے چند شرائط بھی رکھی گئی تھیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ