
(24 ںیوز)امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 6 اعشاریہ 2 ڈالر سے اوپر چلی گئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس میں اب تک کوئی کمی نہ آسکی، برینٹ کروڈ 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا،امریکی خام تیل 103 ڈالر میں فروخت ہوا ہے جبکہ اماراتی مربن 119 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات ہوگا، ادھر شام میں حکومت کے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے فیصلے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے۔
شامی حکومت نے ڈیزل کی قیمتوں میں 40 فیصد جبکہ پیٹرول پر 28 فیصد اضافہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زیوریف نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

